امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے داماد جیرڈ کوشنر کی سیکیورٹی کلیئرنس کم کر دی گئی ہے اور ملک کے اہم ترین راز اور خفیہ معلومات تک اُن کی رسائی بھی ختم کر دی گئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے داماد جیرڈ کوشنر کی سیکیورٹی کلیئرنس کم کر دی گئی ہے اور ملک کے اہم ترین راز اور خفیہ معلومات تک اُن کی رسائی بھی ختم کر دی گئی ہے۔اطلاعات کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کےداماد اور سینئر مشیر جیرڈ کوشنر اور بعض دیگر وائٹ ہاوس اہلکاروں کو گزشتہ ہفتے تک عبوری کلیئرنس حاصل تھی۔ صدر کے چیف آف اسٹاف جان کیلی نے سکیورٹی کلیئرنس نظام میں تبدیلیاں متعارف کرائیں اور جیرڈ کوشنر سمیت کئی اہلکاروں کی ٹاپ سیکرٹ کلیئرنس کا درجہ کم کر کے سیکرٹ کر دیا۔اس طرح بحیثیت کمانڈر ان چیف صدرڈونلڈ ٹرمپ کے لیے تیار کردہ روزانہ کی بریفنگ تک جیرڈ کوشنر کی رسائی ختم کر دی گئی ہے۔