اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ محمد جواد ظریف سربیا کا دورہ مکمل کرکے بلغاریہ روانہ ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ محمد جواد ظریف سربیا کا دورہ مکمل کرکے بلغاریہ روانہ ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق ایرانی وزير خارجہ ایک اعلی سیاسی اور اقتصادی وفد کے ہمراہ بالکان اور مشرقی یورپ کے ممالک کے دورے پر ہیں ۔ ایرانی وزیر خآرجہ سربیا اور بلغاریہ کے بعد کروشیا اور بوسنیا کاد ورہ بھی کریں گے۔ ایرانی وزیر خارجہ مذکورہ ممالک کے حکام کے ساتھ دوطرفہ تعلقات اور عالمی مسائل کے بارے میں تبادلہ خیال کریں گے۔