مہر خبررساں ایجنسی نے ریانووسٹی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے فرانس کے وزیر خارجہ جان ایو لودریان سے ملاقات میں کہا ہے کہ شام کی موجودہ صورتحال میں ہمہ گیر جنگ ممکن نہیں ہے۔لاوروف نے کہا کہ مشرقی غوط میں عارضی جنگ بندی سے پتہ چل جائے گا کہ کیا دہشت گرد جنگ بندی کی طرف مائل ہیں یا نہیں ۔
لاوروف نے کہا کہ شام کے بارے میں حقائق کو مد نظر رکھ کر مؤقف اختیار کرنا چاہیے کیونکہ سکیورٹی کونسل کی طرف سے جنگ بندی کی قرارداد منظور ہونے کے باوجود دہشت گرد دمشق پر راکٹوں سے حملہ کررہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ دہشت گردوں پر اثر انداز ہونے والے ممالک کو چاہیے کہ وہ دہشت گردوں کو جنگ بندی کی طرف مائل کریں۔