مہر خبررساں ایجنسی نے آناتولی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترک حکومت کے ترجمان نے شام کی کرد ڈیموکریٹک پارٹی کے سابق سربراہ صالح مسلم کی جمہوریہ چک کی عدالت کی طرف سے آزادی کے حکم کے بعد جمہوریہ چک پر دہشت گردی کی حمایت کا الزام عائد کردیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ترکی کے نائب وزير اعظم اور ترک حکومت کے ترجمان بکر یوذداغ نے جمہوریہ چک کی عدالت کی طرف سے صالح مسلم کی آزادی کے حکم پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ جمہوریہ چک کے اس اقدام سے پتہ چلتا ہے کہ یہ ملک دہشت گردوں کی حمایت کررہا ہے۔
اجراء کی تاریخ: 27 فروری 2018 - 18:14
ترک حکومت کے ترجمان نے شام کی کرد ڈیموکریٹک پارٹی کے سابق سربراہ کی جمہوریہ چک کی عدالت کی طرف سے آزادی کے حکم کے بعد جمہوریہ چک پر دہشت گردی کی حمایت کا الزام عائد کردیا ہے۔