مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے مزدور طبقہ کے 14 ہزار شہیدوں کی کانگریس منعقد کرنے والے اہلکاروں سے ملاقات اور پیغام میں فرمایا: دشمن نے ایرانی فیکٹریوں کو بند کرنے اور ان میں کام کاج روکنے کے لئے مزدور طبقہ سے غلط فائدہ اٹھانے کی بھر پور کوشش کی لیکن مزدور طبقہ نے غیرت اور بصیرت کا مظاہرہ کرتے ہوئے دشمن کی ہر قسم کی کوشش کو ناکام بنادیا۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے شہداء کو خراج تحسین اور عقیدت پیش کرتے ہوئے فرمایا: شہداء کی یاد کو زندہ رکھنا حقیقت میں بہت بڑی نیکی ، بہت ہی اچھا اورممتاز کام ہے۔ اللہ تعالی شہیدوں کی محبت انسان کے دل میں پیدا کرتا ہے اور انسان شہداء کی یاد منانے کے لئے زحمت اٹھانے کے لئے تیار ہوجاتا ہے ۔ اللہ تعالی اس ملک پر شہداء کا سایہ ہمیشہ برقرار رکھنا چاہتا ہے ۔ شہداء ہماری عزت، عظمت، سلامتی ، قوت اور قدرت کا مظہر ہیں۔
شہداء نے انقلاب کے دوران اور انقلاب کی کامیابی کے بعد آٹھ سالہ دفاع مقدس میں اپنی ذمہ داریوں پربھر عمل کیا ۔ اور سب سے اہم بات یہ کہ دشمن نے مزدور طبقہ کو فریب دینے کی بھر پور کوشش کی لیکن مزدور طبقہ نے دشمن کی تمام کوششوں کو ناکام بنادیا اور انھوں نے ملک کی پیشرفت اور ترقی میں اہم کردار ادا کیا۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے شہداء کی یاد منانے کے پروگرامز کو اہم قراردیتے ہوئےفرمایا: یہ پروگرامز بہت ہی اہم ہیں ان پروگراموں میں اللہ تعالی کی مرضی شامل ہے اور ان کا ثواب مضاعف ہے۔