مہر خبررساں ایجنسی نے المنار کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصر اللہ نے لبنان میں حوزہ علمیہ امام مہدی (عج) کی تاسیس کو لبنان کی تاریخ میں اہم قراردیتے ہوئے کہا کہ ہم اسلامی مزاحمت کی حمایت کی غرض سے سیاست اور پارلیمنٹ میں وارد ہوئے ہیں۔ سید حسن نصر اللہ نے کہا کہ سید عباس موسوی نے حوزہ علمیہ امام مہدی (عج) کے ذریعہ بقاع کے علاقہ میں منظم طور پر تبلیغی پروگرامز کا سلسلہ شروع کیا۔ سید عباس موسوی بیروت میں نہیں رہے انھوں نے بقاع کے علاقہ میں اپنی تبلیغی سرگرمیوں کا آغاز کیا۔ ہمارے علماء اور بزرگوں نے حزب اللہ کی بنیاد رکھی ہے۔ اسلامی مزاحمت کا آغاز ہوا۔
حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصر اللہ نے کہا کہ سید عباس موسوی اور حوزہ علمیہ امام مہدی (عج) کے اساتید کا حزب اللہ کی تشکیل میں اہم کردار ہے۔ سید حسن نصر اللہ نے کہا کہ میرے لئے بہت بڑے فخر کی بات ہے کہ میں خود حوزہ علمیہ امام مہدی علیہ السلام کا ایک طالب علم ہوں ۔ انھوں نے کہا کہ استاد اور شاگرد کا رابطہ باپ اور بیٹے کار ابطہ ہے اور یہ رابطہ دوطرفہ ہوتا ہے۔
سید حسن نصر اللہ نے لبنان کے انتخابات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ لبنان کے پارلیمانی انتخابات نے عوام کو اپنی طرف مشغول کررکھا ہے۔ انتخابات میں لبنانی عوام اپنی اہم ذمہ د اری کے پیش نظر شرکت کریں ۔ کیونکہ انتخابات سے ان کی قومی اور ملکی تقدیر وابستہ ہے۔ جو افراد انتخابات میں کامیاب ہوتے ہیں وہ تمام لبنانیوں نے نمائندے ہوتے ہیں ان کی ذمہ داری ہے کہ وہ ملک کے اقتصادی، سلامتی اور حکومتی امور پر گہری توجہ مبذول کریں۔
انھوں نے کہا کہ ہمیں ایسے افراد کو منتخب نہیں کرنا چاہیے جو ملک کو امریکہ کے ہاتھ اور تیل کو اسرائیل کے ہاتھ فروخت کرنا چاہتے ہیں بلکہ ہمیں ایسے بہادر اور شجاع نمائندوں کو منتخب کرنا چاہیے جنکی توجہ ملک کے استقلال اور آزادی پر مرکوز ہونی چاہیے۔
انھوں نے کہا کہ ہم نے سیاست اور پارلیمنٹ میں اس لئے شرکت کی تاکہ ہم اسلامی مزاحمت کا بھر پور دفاع کرسکیں اور امریکہ اور اسرائيل کے اہداف کو ناکام بنانے میں کامیاب ہوسکیں۔