مہر خبررساں ایجنسی نے النشرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب کے بادشاہی دربار کے اعلی مشیر سعود القحطانی نے قطر کی تحقیر اور تذلیل کرتے ہوئے دعوی کیا ہے کہ سعودی عرب، امارات، بحرین اور مصر کے نزدیک قطر کی کوئی اہمیت نہیں ہے۔ سعود القحطانی نے کہا کہ قطری بہت تلاش کررہے ہیں تاکہ سعودی عرب انھیں معاف کردے اور اس کے خلاف سعودی عرب اور اس کے تین اتحادی ملک پابندیاں اٹھا دیں۔ اس سلسلے میں قطر مختلف ثالثوں کی تلاش کررہا ہےجبکہ سعودی عرب کی نظر میں قطر کی کوئی وقعت اور حیثیت نہیں ہے۔
سعود القحطانی نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ قطر دہشت گردوں کی حمایت کررہا ہے اور قطر کا دہشت گردوں اور اخوان المسلمین کے ساتھ گہرا رابطہ ہے۔