یمن پر سعودی عرب کے مجرمانہ اور بہیمانہ ہوائی حملوں کا سلسلہ جاری ہے یمن کے صوبہ مارب اور الحدیدہ پر سعودی عرب کے تازہ وحشیانہ اور مجرمانہ ہوائی حملوں میں 13 یمنی شہری شہید ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ  یمن پر سعودی عرب کے مجرمانہ اور بہیمانہ ہوائی حملوں کا سلسلہ جاری ہے یمن کے صوبہ مارب اور الحدیدہ پر سعودی عرب کے تازہ وحشیانہ اور مجرمانہ ہوائی حملوں میں 13 یمنی شہری شہید ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق یمن کے مظلوم عوام کے خون سے سعودی عرب اپنے ہاتھوں کو مزید رنگین کررہا ہے۔ سعودی عرب نے تقریبا گذشتہ تین برس سے یمن پر جنگ مسلط کررکھی ہے یمنی عوام نے باہمی اتحاد کے ساتھ سعودی عرب کو اس کے شوم مقاصد تک پہنچنے میں ناکام بنادیا ہے لیکن سعودی عرب نے اس عرصہ میں یمن کو بہت بڑا جانی اور مالی نقصان پہنچایا ہے۔ سعودی عرب نے یمن کے بنیادی ڈھانچے کو بالکل تباہ کردیا ہے سعودی عرب کو یمن کے خلاف جارحیت میں دس ممالک کی حمایت بھی حاصل ہے جن میں امریکہ بھی شامل ہے۔