امریکہ کے صدارتی انتخابات میں مداخلت کے الزام میں 13 روسی شہریوں پر فرد جرم عائد کردی گئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ کے صدارتی انتخابات میں مداخلت کے الزام میں 13 روسی شہریوں پر فرد جرم عائد کردی گئی ہے۔ روس کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زخا رووا نے کہا کہ امریکہ میں 2016 کے صدارتی انتخاب میں مداخلت کے امریکی الزامات انتہائی احمقانہ بات ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ صرف 13 افراد نے ایک ایسے انٹیلی جنس ادارے کے ہوتے ہوئے مداخلت کیسے کر لی جس کا بجٹ اربوں ڈالر ہے اور وہ جدید ترین ٹیکنالوجی رکھتا ہے۔وفاقی گرینڈ جیوری نے جن روسی شہریوں پر فرد جرم عائد کی ہے ان میں سینٹ پیٹرز برگ کے 12 ملازمین شامل ہیں ۔ ادھر صدر ٹرمپ نے کہا کہ روسی باشندوں پر فرد جرم سے یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ ان کی ٹیم کے روسی اہلکاروں سے کسی قسم کے کوئی رابطے نہیں تھے۔ روس نے امریکہ کے خلاف مہم کا آغاز میرے صدارتی مہم کے آغاز سے 2 سال پہلے سے کر رکھا تھا ۔