اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو پر کرپشن کے سنگین الزامات کے بعد ہزاروں نے افراد نے اس کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئےاستعفی کا مطالبہ کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو پر کرپشن کے سنگین الزامات کے بعد ہزاروں نے افراد نے اس کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئےاستعفی کا مطالبہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب میں ہزاروں افراد وزیراعظم کی کرپشن کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے اور نیتن ہاہو  کو بددیانت قرار دیتے ہوئے" کرائم منسٹر"  گھر جاؤ کے نعرے لگاتے رہے۔ مظاہرین نے اسرائیلی وزیراعظم سے مستعفی ہونے کے مطالبے کے حوالے سے دستخط بھی کیے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ وہ بدعنوان وزیراعظم کے عہدے سے مستعفی ہونے تک تحریک جاری رکھیں گے اور مختلف مقامات پر احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے اوراس وقت تک جدو جہد جاری رکھیں گے جب تک وزیراعظم نیتن یاہو عہدہ نہیں چھوڑ دیتے۔ واضح رہے کہ دو روز قبل  اسرائیلی پولیس نے وزیراعظم نیتن یاہو پر رشوت خوری اور عہدے کا ناجائز استعمال کرنے پر فرد جرم عائد کرنے کی سفارش کی ہے۔