مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی وائٹ ہاؤس نے باقاعدہ طور پر روس کو سائبر حملوں کا ذمہ دار قر ار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سائبر حملوں کے بین الاقوامی نتائج نکلیں گے۔ ٹرمپ انتظامیہ نے جمعرات کے روز باقاعدہ طور پر روس کو سائبر حملوں کا ذمہ دار قر ار دیدیا۔ ترجمان وائٹ ہاؤس نے اپنے ایک تحریری بیان میں کہا ہے کہ جون 2017ء میں ان حملوں سے دنیا کا بڑا حصہ متاثرہوا اور عالمی سطح پرکمپیوٹرائزڈ سسٹم غارت ہوگیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ روسی فوج نے جون میں دنیا کی تاریخ کا تباہ کن اور مہنگا ترین سائبر حملہ کیا جس کے باعث بہت سے ممالک کو اربوں ڈالر کا نقصان ہوا۔ ترجمان وائٹ ہاؤس نے کہا کہ اس سائبر حملے کے بین الاقوامی نتائج نکلیں گے ادھر روس نے امریکی الزامات کو بے بنیاد اور من گھڑت قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ جھوٹ بولنا امریکہ کی عادت ہے۔
اجراء کی تاریخ: 16 فروری 2018 - 12:20
امریکی وائٹ ہاؤس نے باقاعدہ طور پر روس کو سائبر حملوں کا ذمہ دار قر ار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سائبر حملوں کے بین الاقوامی نتائج نکلیں گے۔