اسلامی جمہوریہ ایران کے صدرحجۃ الاسلام والمسلمین حسن روحانی نے ہندوستانی ریاست تلنگانہ کے شہرحیدرآباد کے تاریخی مقامات خاص طور پر قطب شاہی محل کا قریب سے مشاہدہ کیا۔

 مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدرحجۃ الاسلام والمسلمین حسن روحانی نے ہندوستانی ریاست تلنگانہ کے شہرحیدرآباد  کے تاریخی مقامات خاص طور پر قطب شاہی محل کا قریب سے مشاہدہ کیا۔ صدرحسن  روحانی نے آج صبح ہندوستان کے دورے کے دوسرے دن حیدرآباد میں واقع قدیم اسلامی اور تاریخی مقامات  کا دورہ کیا ۔

حیدرآباد ہندوستان کا چھٹا بڑا شہر ہے جو ہندوستانی ریاست تلنگانہ میں واقع ہے حیدر آباد میں قدیم تاریخی مقامات اور اسلامی – ایرانی تہذیب اور صفوی  بادشاہوں کے دور کی شاندار یادگاریں موجود ہیں.حیدر آباد کو تاریخی، سائنسی اور اقتصادی لحاظ سے بڑی اہمیت حاصل ہے.اسلامی جمہوریہ ایران کے صدرآج حیدرآباد میں نماز جمعہ کے ایک عظيم اجتماع سے خطاب بھی کریں گے اور اس کے بعد حیدرآباد میں مقیم ایرانی شہریوں سے بھی ملاقات  اور گفتگوکریں گے.

واضح رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی ہندوستان کے تین روزہ دورے پر کل ہندوستان کے شہر حیدرآباد پہنچے جہاں ان کا والہانہ استقبال کیا گیا ۔ ایرانی صدرحسن روحانی ہندوستان کے دورے کے دوران ہندوستان کے صدر،  وزير اعظم نریندر مودی اور دیگر اعلی حکام سے دو طرفہ تعلقات سمیت ،علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف ، تیل کے وزير بیژن زنگنہ ، اقتصادی امور کے معاون محمد نہاوندیان ، روڈ اینڈ ٹرانسپورٹ کے وزیر عباس آخوندی ، وزیر صنعت و معدن اور تجارت  محمد شریعتمداری اور صدارتی دفتر کے انچارج محمود واعظی اس سفر میں صدر حسن روحانی کے ہمراہ ہیں۔