مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی فوج نے دعوی کیا ہے کہ اس نے ایل او سی پر ہندوستان کی ایک فوجی چوکی کو تباہ کردیا ہے جس کے نتیجے میں 5 ہندوستانی فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔پاک فوج نے ایل او سی پر ہندوستانی فوج کی فائرنگ کا جواب دیتے ہوئے ہندوستانی فوجی چوکی تباہ کردی جس کے نتیجے میں 5 ہندوستانی فوجی مارے گئے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے اپنے ٹوئٹ میں بتایا ہے کہ کنٹرول لائن تتہ پانی سیکٹر میں واقع بھارتی فوجیوں کی چوکی سے آزاد کشمیر میں شہری آبادی پر گولہ باری کی جا رہی تھی، پاک فوج نے بھارتی اشتعال انگیزی کا جواب دیتے ہوئے بھارتی فوجی چوکی کو تباہ کردیا جس کے نتیجے میں 5 بھارتی فوجی مارے گئے ہیں جب کہ جوابی کارروائی میں کئی بھارتی فوجی زخمی بھی ہوئے ہیں۔میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ معصوم شہریوں کے خلاف بھارتی دہشت گردی کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔ اس سے قبل ہندوستانی فوج کی فائرنگ سے پاکستان کا ایک ڈرائیور ہلاک ہوگیا تھا۔
اجراء کی تاریخ: 16 فروری 2018 - 11:31
پاکستانی فوج نے دعوی کیا ہے کہ اس نے ایل او سی پر ہندوستان کی ایک فوجی چوکی کو تباہ کردیا ہے جس کے نتیجے میں 5 ہندوستانی فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔