سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بیت المقدس بریگیڈ کے سربراہ جنرل قاسم سلیمانی نے شہید عماد مغنیہ کی شہادت کی دسویں برسی کے موقع پر کہا ہے کہ شہید عماد مغنیہ کا نام ، دشمن کے لئے رعب و دبدبہ اورخوف کا باعث اور دوستوں کے لئے شوق و نشاط کا موجب تھا۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگآر کی رپورٹ کے مطابق سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بیت المقدس بریگیڈ کے سربراہ جنرل قاسم سلیمانی نے شہید عماد مغنیہ کی شہادت کی دسویں برسی کے موقع پر کہا ہے کہ شہید عماد مغنیہ کا نام ، دشمن کے لئے رعب و دبدبہ اورخوف کا باعث اور دوستوں کے لئے شوق و نشاط کا موجب تھا۔ جنرل سلیمانی نے کہا کہ شہید عماد مغنیہ نے پہلے اپنا نام مختار انتخاب کیا بعد میں انھوں نے اپنا رضوان  رکھ لیا اور سرانجام رضوان الہی سے ملحق ہوگئے۔