اجراء کی تاریخ: 13 فروری 2018 - 08:43

مصر میں سرگرم وہابی دہشت گرد تنظیم داعش نے ایک صوتی فائل میں دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ مصر کے صدارتی انتخابات میں پولنگ اسٹیشنوں کو نشانہ بنائے گی۔ داعش نے انتخابات کو بھی شرک قراردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے روسیا الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مصر میں سرگرم وہابی دہشت گرد تنظیم داعش نے ایک صوتی فائل میں دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ مصر کے صدارتی انتخابات میں پولنگ اسٹیشنوں کو نشانہ بنائے گی۔ اطلاعات کے مطابق مصر میں صدارتی انتخابات مارچ میں منعقد ہوں گے ۔ داعش دہشت گرد تنظیم نے انتخابات کو شرک قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ مصر کے صدارتی انتخابات میں پولنگ اسٹیشنوں کو نشانہ بنائیں گے اور ان پر حملے کریں گے۔