پاکستان میں مری کے علاقہ کشمیری بازار موہڑہ عیسوال میں گیس ہیٹر جلاکر سونے والے دلہا دلہن سمیت 7 افراد دم گھٹنے سے جاں بحق ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نےایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں مری کے علاقہ کشمیری بازار موہڑہ عیسوال میں گیس ہیٹر جلاکر سونے والے دلہا دلہن سمیت 7 افراد دم گھٹنے سے جاں بحق ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق مری کے علاقے کشمیری بازار موہڑہ عیسوال میں شوکت عرف شوکی کی کل رات ہی شادی ہوئی تھی۔ آج اس کا ولیمہ تھا اور اس نے نئی زندگی کی شروعات کرنی تھی لیکن ناگہانی موت نے اسے مہلت نہیں دی اور نئی زندگی کا آغاز سے پہلے ہی وہ چل بسا۔ پولیس کے مطابق مری میں برفباری جاری ہے اور شدید سردی کی وجہ سے دلہا دلہن گیس ہیٹر جلا کر سوئے لیکن کمرے میں ہوا کا گزر نہ ہونے کی وجہ سے صبح سویرے مردہ حالت میں پائے گئے۔ صبح گھر والوں نے دروازہ کھٹکٹکایا تو اندر سے کوئی جواب نہ آیا۔ تشویش کا شکار گھر والوں نے دروازہ توڑا تو اندر سے نوبیاہتا جوڑے کی لاشیں ملیں۔ اہل خانہ نے انہیں اسپتال منتقل کردیا جہاں ان کی موت کی تصدیق ہوگئی۔