امریکہ کے بدنام زمانہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی غیر اخلاقی ویڈیو چھپانے کے لئے روسی ہیکر کو10 لاکھ ڈالر کی پیشکش کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ کے بدنام زمانہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی غیر اخلاقی ویڈیو چھپانے کے لئے روسی ہیکر کو10 لاکھ ڈالر کی پیشکش کی ہے۔ نیویارک ٹائمز نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی جنسی ویڈیو، مالیاتی اسکینڈل اور دیگر حساس معلومات پر مشتمل مواد چوری کرنے والے روسی ہیکر کو مواد واپس کرنے یا ضائع کرنے کے عوض 10 لاکھ ڈالر کی پیشکش کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے ایک رپورٹ شائع کی ہے جس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ایک روسی ہیکر نے امریکی خفیہ ایجنسی  سی آئی اے کے قبضے سے ایسا مواد چوری کرلیا ہے جس میں ناصرف ایجنسی کی حساس معلومات تھیں بلکہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی شرمندگی کا باعث بننے والی ویڈیوز بھی شامل تھیں، واقعے کے بعد سی آئی اے سربراہ مائیک پومبیو اور دیگر افسران و عہدیداران کے مابین سخت اختلافات بھی پیدا ہوگئے ہیں۔

رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے چوری کئے گئے سافٹ ویئر اور دیگر مواد کو تشہیر سے قبل واپس لانے کے لئے کوشاں ہے، ایجنسی امریکی حکام شیڈو بروکرز کی مدد سے معلومات واپس لانے کے لئے خطیر رقم دینے کے لئے تیار ہے اور اس نے روسی شہری کو 10 لاکھ ڈالر دینے کی پیشکش بھی کی ہے جس میں سے 1 لاکھ ڈالر کی رقم ادا کی جاچکی ہے۔

رپورٹ کے مطابق روسی ہیکر کی جانب سے بھی متعدد بار یہ دعویٰ سامنے آچکا ہے کہ  اس نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو شرمندہ کر دینے والی ان کی کچھ ویڈیوز چوری کی ہیں۔ ان میں ٹرمپ کی ایک جنسی ویڈیو، مالیات اسکینڈل اور کچھ دیگر حساس معلومات شامل ہیں۔