الجزائر کے صدر عبد العزیز بوتفلیقہ نے انقلاب اسلامی کی 39 ویں سالگرہ کے موقع پر ایرانی صدر حسن روحانی کو مبارکباد پیش کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق الجزائر کے صدر عبد العزیز بوتفلیقہ نے انقلاب اسلامی کی 39 ویں سالگرہ کے موقع پر ایرانی صدر حسن روحانی کو مبارکباد پیش کی ہے۔الجزائر کے صدر نے اپنے پیغام میں ایرانی قوم کی عزت، عظمت ، ترقی اور خوشحالی کے لئے دعا کرتے ہوئے ایران کے ساتھ باہمی تعلقات کو فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔