اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی تہران میں عوام کے ہمراہ عظيم الشان ریلی میں شریک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران میں انقلاب اسلامی کی 39 ویں سالگرہ مذہبی اور قومی جوش و ولولہ کے ساتھ منائی جارہی ہے ملک بھر میں ریلیوں کا سلسلہ جاری ہے ۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی  تہران میں  آزادی روڈ پرعوام کے ہمراہ عظيم الشان ریلی میں شریک ہوگئے ہیں۔ صدر حسن روحانی آج تہران کے آزادی آسکوائر پرعظيم الشان ریلی سے خطاب کریں گے۔