مہر خبررساں ایجنسی نے العربیہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شامی فورسز نے اسرائیل کے ایف 16 جنگی طیارے کو سرنگوں کرنے کے بعد اسرائیل کےدوسرے جنگی جہاز ایف 15 کو بھی نشانہ بنایا ہے جو ہنگامی لینڈنگ کرنے پر مجبور ہوگیا۔
العربیہ کے مطابق اسرائیلی جنگی طیارہ ایف 15 نشانہ بننے کے بعد ہنگامی لینڈنگ کرنے پر مجبور ہوگیا۔ اسرائیلی فوج نے ایف 16 طیارے کے سرنگوں ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ طیارے کو اینٹی ایئر کرافٹ فائر کے ذریعہ گرایا گیا ہے۔
اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ان کا ایف 16 جیٹ طیارہ شامی علاقے میں بمباری میں مصروف تھا کہ اسی دوران اسے ایک اینٹی ایئر کرافٹ میزائل نے نشانہ بنایا گيا جس کے نتیجے میں طیارہ تباہ ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق شام نے پہلی بار اسرائیلی جارحیت کا عملی طور پر جواب دیا ہے جس کے بعد اسرائیل پر لرزہ طاری ہوگیا ہے۔