مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطین الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی تاریخی دورے پر فلسطین پہنچ گئے جہاں انھوں نے آزاد فلسطینی ریاست کی حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہندوستان مذاکرات کے ذریعے فلسطین کو خود مختار ریاست دیکھنا چاہتا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی نے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر راملہ میں فلسطینی حکام سے ملاقاتیں کیں۔ فلسطینی صدر محمود عباس سے ملاقات میں مسئلہ فلسطین کے پرامن حل پر زور دیا جب کہ دوطرفہ تعلقات میں توسیع سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔فلسطینی صدر سے ملاقات میں نریندر مودی نے آزاد فلسطینی ریاست کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت چاہتا ہے کہ ہندوستان مذاکرات کے ذریعے فلسطین کو خود مختار ریاست دیکھنا چاہتا ہے۔۔واضح رہے کہ نریندر مودی پہلے بھارتی وزیراعظم ہیں جنہوں نے مقبوضہ فلسطینی علاقوں کا دورہ کیا ہے۔
اجراء کی تاریخ: 10 فروری 2018 - 23:09
ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی تاریخی دورے پر فلسطین پہنچ گئے جہاں انھوں نے آزاد فلسطینی ریاست کی حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہندوستان مذاکرات کے ذریعے فلسطین کو خود مختار ریاست دیکھنا چاہتا ہے۔