شامی فورسز نے شام کے دارالحکومت دمشق اور دیگر علاقوں پر اسرائیل کی وحشیانہ بمباری کے دوران اسرائیل کا ایف 16 لڑکا طیارہ مار گرانے کے علاوہ اسرائيل پر کئی میزائل بھی داغے ہیں ۔ جس کے بعد اسرائیل نے امریکہ اور روس سے امن کے لئے مدد طلب کرلی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے سانا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شامی فورسز نے شام کے دارالحکومت دمشق اور دیگر علاقوں پر اسرائیل کی وحشیانہ بمباری کے دوران اسرائیل کا ایف 16 لڑکا طیارہ مار گرانے کے علاوہ اسرائيل پر کئی میزائل بھی داغے ہیں ۔ جس کے بعد اسرائیل نے امریکہ اور روس سے امن کے لئے مدد طلب کرلی ہے۔ اطلاعات کے مطابق شامی فورسز نے پہلی بار اسرائیل کی بڑھتی ہوئی جارحیت کا جواب دیتے ہوئے اسرائیل پر میزائل فائر کئے ہیں اور اس کے لڑاکا طیارے کو سرنگوں کیا ہے۔ جس کے بعد اسرائيلیوں پر خوف و ہراس طاری ہوگیا ہے۔ اور اسرائیلی شہری پناگاہوں میں پناہ لینے کے لئے مجبور ہوگئے ہیں۔ادھر حزب اللہ لبنان اور فلسطینی تنظیم حماس نے اسرائیلی جارحیت کا بھر پور جواب دینے پر شامی حکومت کی تعریف کی ہے۔