مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوٹنک کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسلامی ملک شام نے اسرائیل کے ایف 16 جیٹ طیارہ کو شامی علاقے میں بمباری کے دوران سرنگوں کردیا ہے۔ اسرائیلی فوج کے مطابق شام نے ایک اسرائیلی طیارے کو مار گرایا ہے، اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ طیارے کو اینٹی ایئر کرافٹ فائر کے ذریعہ گرایا گیا ہے۔
اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ان کا ایف 16 جیٹ طیارہ شامی علاقے میں بمباری میں مصروف تھا کہ اسی دوران اسے ایک اینٹی ایئر کرافٹ میزائل نے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں طیارہ تباہ ہوگیا۔ ادھر اسرائیل کا کہنا ہے کہ ایک ایرانی ڈرون نے اسرائیلی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی جسے گرادیا گیا ہے اور اسرائیل نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے شام کی حدود میں ایرانی تنصیبات پر بمباری کی۔ اسرائیل کی طرف سے شام کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کا سلسلہ جاری ہے۔
اجراء کی تاریخ: 10 فروری 2018 - 12:16
اسلامی ملک شام نے اسرائیل کے ایف 16 جیٹ طیارہ کو شامی علاقے میں بمباری کے دوران سرنگوں کردیا ہے۔