تائیوان میں 6.4 شدت کے زلزلے کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور 225 زخمی ہوگئے جبکہ 145 سے زائد لاپتہ ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ تائیوان میں 6.4 شدت کے زلزلے کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور 225 زخمی ہوگئے جبکہ 145 سے زائد لاپتہ ہیں۔ اطلاعات کے مطابق تائیوان کے شہر ووالین میں زلزلے کے باعث 4 افراد ہلاک اور 225 زخمی ہوگئے جبکہ 145 سے زائد لاپتہ ہوگئے ہیں۔ زیادہ تر لاپتہ افراد منہدم عمارتوں اور مکانوں کے ملبے کے نیچے دبے ہوئے ہیں جنہیں نکالنے کے لیے امدادی کارروائیاں کی جارہی ہیں۔زخمیوں میں سے بعض کی حالت نازک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ زلزلے سے 4 عمارتیں منہدم ہوگئی ہیں جبکہ  متعدد گھروں کو بھی نقصان پہنچا اور سڑکیں ٹوٹ پھوٹ گئی ہیں۔زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 6.4 ریکارڈ کی گئی جب کہ زلزلہ مقامی وقت کے مطابق رات 11 بج کر 50 منٹ پر آیا۔ واضح رہے کہ تائیوان میں دو سال قبل  بھی شدید زلزلہ آیا تھا جس میں 117 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔