مہر خبررساں ایجنسی کے بین الاقوامی امور کے نامہ نگار کے ساتھ گفتگو میں امریکی قومی انفارمیشن کونسل کے رکن پل پیلار نے قطر کے بحران کو قابل حل قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ قطر کے بحران کو حل کرنے کے سلسلے میں سعودی عرب کو اپنے مؤقف سے پیچھے ہٹنا پڑےگا۔
پل پیلار نے امریکہ ، قطر ، سعودی عرب اور امارات کے درمیان اجلاس کے بارے میں سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ قطر اور سعودی عرب کے درمیان کشیدگی کو حل کرنے کی کوشش کررہا ہےاور اس سلسلے میں امریکی صدر ٹرمپ کی دعوت پر اس سال مئی میں قطر کے بادشاہ شیخ تمیم بن حمد آل ثانی امریکہ کا دورہ کریں گے اور اس کے ساتھ ساتھ سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان اور ابو ظہبی کے ولیعہد محمد بن زاید بھی امریکہ کا دورہ کریں گے اور پروگرام کے مطابق کیمپ ڈیویڈ میں ان کے درمیان اجلاس منعقد ہوگا جس میں ان کے درمیان اختلافات کو دور کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ اس نے کہا کہ قطر ممکن ہے سعودی عرب کے 13 شرائط میں سے بعض کو قبول کرلے لیکن سبھی شرائط کو قبول کرنا اس کے لئے ممکن نہیں ہوگا۔ اس نے کہا کہ سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کو اپنے مؤقف سے پیچھے ہٹنا پڑےگا۔