عمان کے وزير خارجہ نے مصر کو عربوں کا رہنما قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ مصر کے بغیر عربوں کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوٹنک کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عمان کے وزير خارجہ یوسف بن علوی نے مصر کو عربوں کا رہنما قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ مصر کے بغیر عربوں کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔ عمان کے وزیر خآرجہ نے اپنی ایک صوتی ویڈیو اور ایک ٹوئیٹر بیان میں کہا ہے کہ مصر عربوں کا رہبر ہے اور مصر کے بغیر عربوں کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔ یوسف بن علوی نے کہا کہ مصر عربی امت کی تکیہ گاہ اور سہارا ہے اور مصر ایسی جگہ ہے جہاں آج تمام عرب جمع ہوتے ہیں۔ عمان کے وزير خارجہ نے کہا کہ مصر اور عمان کے باہمی تعلقات مضبوط و مستحکم ہیں۔ اطلاعات کے مطابق مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی عمان کے تین روزہ دورے پر ہیں۔