اجراء کی تاریخ: 5 فروری 2018 - 12:00

ہندوستانی وزیرداخلہ راج ناتھ سنگھ نے کشمیر کے بارے اظہار خیال کرتے ہوئے کہاہے کہ کشمیر ہندوستان کا اٹوٹ انگ رہے گا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستانی وزیرداخلہ راج ناتھ سنگھ نے کشمیر کے بارے اظہار خیال کرتے ہوئے کہاہے کہ کشمیر ہندوستان کا اٹوٹ انگ رہے گا۔ ہندوستانی وزیر داخلہ نے ہندوستانی ریاست تریپورہ میں انتخابی مہم کے دوران کہا کہ پاکستان کو ہندوستان کو تقسیم کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ پاکستان بھارت کو تقسیم کرنے کی کوشش کر رہا ہےلیکن اس کی کوشش کو ناکام بنادیا جائےگا۔