مصر کے 150 سیاستدانوں نے مصر میں 26 سے 28 مارچ تک ہونے والے صدارتی انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان کرتے ہوئے مصری عوام پر زوردیا ہے کہ وہ مارچ میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں شرکت نہ کریں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے عرب ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مصر کے 150 سیاستدانوں نے مصر میں 26 سے 28 مارچ تک ہونے والے صدارتی انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان کرتے ہوئے مصری عوام پر زوردیا ہے کہ وہ مارچ میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں شرکت نہ کریں۔ ادھر مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی نے کہا ہے کہ کسی کو مصر تباہ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گي ۔ صدر عبدالفتاح السیسی نے اپنی حکمرانی کو چیلنج کرنے والے کسی بھی شخص کو سنگین نتائج کی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اب 7 یا 8 سال پہلے والا دور واپس نہیں آئے گا۔