مہر خبررساں ایجنسی نے سی این این کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی فوج کی جانب سے میزائل کو مار گرانے کا تجربہ ناکام ہوگیا ہے۔اطلاعات کے مطابق ہوائی میں تجربے کے دوران ڈیفنس سسٹم حملہ کرنے والے میزائل کو روکنے میں ناکام رہا ، یہ میزائل تجربہ شمالی کوریا سے میزائل حملے کے خدشےکے پیش نظر کیا گیا تھا۔ یہ ایس ایم 3نامی میزائل جاپان سےمل کر بنایا جار ہا ہے، میزائل کا ہدف درمیانے فاصلے پر مار کرنے والے میزائل کو نشانہ بنانا ہے۔یہ ایس ایم3 بلاک2 اے میزائل ہوائی کے ایجس ایشور ٹیسٹ سائٹ سے فائر کیا گیا تھا، مگر یہ طیارے سے داغے گئے حملہ آور ڈمی میزائل کو تباہ نہ کر سکا ۔ اور اس طرح امریکی فوج کی جانب سے میزائل کو مار گرانے کا تجربہ ناکام ہوگیا ہے۔
اجراء کی تاریخ: 1 فروری 2018 - 11:50
امریکی فوج کی جانب سے میزائل کو مار گرانے کا تجربہ ناکام ہوگیا ہے۔