اجراء کی تاریخ: 1 فروری 2018 - 11:44

ترک فوج نے اعلان کیا ہے کہ اس نے عراق کے شمال میں سنی کرد باغیوں پر فضائی حملہ کرکے 49 کرد باغیوں کو ہلاک کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے آناتولی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترک فوج نے اعلان کیا ہے کہ اس نے عراق کے شمال میں سنی کرد باغیوں پر فضائی حملہ کرکے 49 کرد باغیوں کو ہلاک کردیا ہے۔ ترک فوج نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ترک فضائیہ نے عراق کے شمال میں کرد پارٹی پ ک ک کے ٹھکانے پر حملہ کرکے 49 کرد باغیوں کو ہلاک کردیا ہے۔