امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹیلرسن نے شام میں کیمیائی حملوں کی ذمہ داری روس پر عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس شام میں جاری خانہ جنگی کی حمایت کرتا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹیلرسن نے شام میں کیمیائی حملوں کی ذمہ داری روس پر عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس شام میں جاری خانہ جنگی کی حمایت کرتا ہے۔ فرانس کے شہر پیرس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امریکی وزیرخارجہ ریکس ٹلرسن کا کہنا تھا کہ روس شام کے صدر بشارالاسد کی حکومت کو تحفظ فراہم کر رہا ہے۔ ادھر روس کا کہنا ہے کہ شام ميں امریکہ کی فوجی مداخلت کو غیر قانونی قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ شام میں دہشت گردوں کی حمایت جاریر کھے ہوئے ہے۔ روس کا کہنا ہے کہ امریکہ شام کی قانونی اور جمہوری حکومت کو گرا کر وہاں لیبیا جیسی صورتحال پیدا کرنا چاہتا ہے۔