مہر خبررساں ایجنسی نے ڈیلی پاکستان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کنٹرول لائن اورورکنگ باونڈری کے دورے کے دوران ہندوستانی گولہ باری کا بھر پور جواب دینے کے عزم کا اظہار کیا۔ پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کنٹرول لائن اورورکنگ باونڈری کادورہ کیا جس میں ان کوبھارتی سیزفائر کیخلاف ورزیوں سے متعلق بریفنگ دی گئی ،اس موقع پر انہوں نے جوانوں اورشہریوں کے بلند حوصلے کو سراہا،آرمی چیف نے بھارتی فائرنگ کابھرپوراور موثرجواب دینے پرجوانوں کوسراہا،ان کا کہنا تھا کہ بھارتی کولہ باری کا ہمیشہ موثرجواب دیاگیا۔آرمی چیف نے شہری آبادی کوتحفظ دینے کیلئے اقدامات اورحفاظتی شیلٹرکی تعمیرکی ہدایت کی ہیں۔
پاکستانی فوج کے سربراہ نے کھوئی رٹہ، رتہ آریان سیکٹرزکا دورہ کیاجہاں انہیں ہندوستانی فوج کی فائرنگ کے حوالے سے بریفنگ مقامی کمانڈرز کی جانب سے دی گئی اسےکے علاوہ آرمی چیف نے سی ایم ایچ سیالکوٹ میں بھارتی شیلنگ کانشانہ بننے والے زخمیوں کی عیادت بھی کی۔اس دورے میں کور کمانڈر راولپنڈٰ ی لیفٹینٹ جنرل ندیم رضااورکو ر کمانڈر گوجرانوالہ لیفٹینٹ جنرل عامر عباسی بھی ہمراہ تھے۔