اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے ڈپٹی کو آرڈینیٹر ایڈمرل سیاری نے کہا ہے کہ ایران کی مسلح افواج نے یا رسول اللہ (ص) رمز کے ساتھ مکران کے سواحل سے خلیج عمان تک محمد رسول اللہ (ص) نامی فوجی مشقوں کا آغازکردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے ڈپٹی کو آرڈینیٹر ایڈمرل سیاری نے کہا ہے کہ ایران کی مسلح افواج نے یا رسول اللہ (ص) رمز کے ساتھ  مکران کے سواحل سے خلیج عمان تک محمد رسول اللہ (ص)  نامی فوجی مشقوں کا آغازکردیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ دفاعی توانائیوں ، تجربات اور مہارتوں میں اصافہ ان مشقوں کا اصلی مقصد ہے ۔ ایڈمرل سیاری نے کہا کہ ان مشقوں میں ایران کی تینوں مسلح افواج بری، بحری اور فضائیہ حصہ لے رہی ہیں۔