اجراء کی تاریخ: 18 جنوری 2018 - 18:00

حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصر اللہ کل قنیطرہ کے شہداء کی برسی کے موقع پر قوم سے خطاب کریں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المنار کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصر اللہ کل قنیطرہ کے شہداء کی برسی اور حاج فائز مغنیہ کے چہلم کے موقع پر قوم سے خطاب کریں گے۔ سید حسن نصر اللہ اپنے خطاب میں علاقہ اور مشرق وسطی کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کریں گے۔