امریکی صد ر ڈونلڈ ٹرمپ نے روس پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ پابندیوں کے باوجود شمالی کوریا کی مدد جاری رکھے ہوئے ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صد ر ڈونلڈ ٹرمپ نے روس پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ پابندیوں کے باوجود شمالی کوریا کی مدد جاری رکھے ہوئے ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ روس اس معاملے میں ذرا بھی تعاون نہیں کررہا، چین ہماری مدد کررہا ہے تو اس کی جگہ روس شمالی کوریا کا ساتھ دے کر اس کی کمی پوری کر رہاہے ۔ امریکی صدر نے کہاکہ شمالی کوریا کے پاس اب تک امریکہ کو نشانہ بنانےکی صلاحیت نہیں لیکن وہ اس کے نزدیک پہنچنے کی تلاش و کوشش میں ہے۔