مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستانی اور پاکستانی فوجیوں کے درمیان ورکنگ باؤنڈری پر فائرنگ کے نتیجے میں 2 پاکستانی خواتین جاں بحق جبکہ 5 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ہندوستانی فوج کی جانب سے ورکنگ باؤنڈری پر فائر بندی معاہدے کی خلاف ورزی کا سلسلہ جاری ہے۔ جمعرات کے روز بھارتی فوج نے ورکنگ باؤنڈری پر سیالکوٹ کے چھپراڑ اور کنڈن پور گاؤں میں سول آبادی کو نشانہ بنایا۔ جس کے نتیجے میں 2 خواتین جاں بحق جب کہ 3 خواتین سمیت پانچ شہری زخمی ہوگئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والی خواتین کی شناخت 20 سالہ عائشہ اور 45سالہ پروین کے نام سے ہوئی ہے۔ زخمیوں کو سی ایم ایچ میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔
اجراء کی تاریخ: 18 جنوری 2018 - 11:10
ہندوستانی اور پاکستانی فوجیوں کے درمیان ورکنگ باؤنڈری پر فائرنگ کے نتیجے میں 2 پاکستانی خواتین جاں بحق جبکہ 5 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔