مہر خبررساں ایجنسی نے افغان ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ہندوستانی سفارتخانے کی حدود میں راکٹ حملہ کے نتیجے میں سفارتخانہ کی عمارت کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔اطلاعات کے مطابق افغان دارالحکومت کابل کے انتہائی حساس علاقے " گرین زون " میں ہندوستانی سفارتخانے پر راکٹ حملہ کیا گیا جس میں ہندوستانی سفارتخانے کی عمارت کو جزوی نقصان پہنچا ہے، ہندوستانی وزیر خارجہ سشما سوراج کا کہنا ہے کہ میزائل حملے میں بھارتی سفارتخانے کا عملہ محفوظ رہا ہے۔انھوں نے افغان حکومت سے سفارتخانے کی حفاظت بڑھانے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔
اجراء کی تاریخ: 17 جنوری 2018 - 17:20
افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ہندوستانی سفارتخانے کی حدود میں راکٹ حملہ کے نتیجے میں سفارتخانہ کی عمارت کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔