رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای سے اسلامی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے 13 ویں پارلیمانی سربراہی اجلاس میں شریک مہمانوں نے ملاقات کی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق آج سہ پہر کو رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای سے اسلامی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے 13 ویں پارلیمانی سربراہی اجلاس میں شریک مہمانوں  نے ملاقات کی۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اس ملاقات میں عالم اسلام کو درپیش چیلنجوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے مسئلہ فلسطین کو عالم اسلام کا پہلا اور اہم مسئلہ قراردیا۔