روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے ایران اور گروپ 1+5 کے درمیان ایٹمی معاہدے کی مکمل حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی حکام، شام کے نظام کو تبدیل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے ایران اور گروپ 1+5 کے درمیان ایٹمی معاہدے کی مکمل حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی حکام،  شام کے نظام کو تبدیل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

لاوروف نے مشترکہ ایٹمی معاہدے کو بین الاقوامی معاہدہ قراردیتے ہوئے کہا کہ امریکہ کو یہ حقیقت قبول کرنی چاہیے کہ ایران نے اپنے عہد پر عمل کیا ہے اور بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کو بھی ایران کے ایٹمی پروگرام پر کوئی اعتراض نہیں ہے لہذا ایران کے پرامن ایٹمی پروگرام کے بارے میں امریکہ کی تشویش غلط اور اس کی رفتار صحیح نہیں ہے۔

روسی وزیر خارجہ نے کہا کہ روس مشترکہ ایٹمی معاہدے میں کسی تبدیلی کا خواہاں نہیں اور نہ ہی ایران اب کسی قسم کی تبدیلی کو قبول کرےگا ۔

لاوروف نے شام کے بارے میں امریکہ کی دوگانہ رفتار کی طرف اشارہ کرتے ہوئےکہا کہ امریکہ شام کے نظام کو بدلنے کی تلاش و کوشش اورشام کی ارضی سالمیت کے لئے خطرات پیدا کررہا ہے۔