سری لنکا کے صدر نے خواتین کے شراب خریدنے پر دوبارہ پابندی عائد کردی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سری لنکا کے صدر میتھلی پالا سری سینا نے خواتین کے شراب خریدنے پر دوبارہ پابندی عائد کردی ہے۔ ایک روز قبل سری لنکا کےوزیر خزانہ کی جانب سے خواتین کے شراب خریدنے پر عائدپابندی ہٹالی گئی تھی ۔ سری لنکا کے صدرنے وزیر خزانہ کو خواتین کے شراب خریدنے پر پابندی لگانے کا حکم دیتے ہوئے کہاہے کہ 1979کا قانون دوبارہ بحال کیا جائے ۔ اِس قانون کے تحت خواتین کسی بھی قسم کی شراب خریدنہیں سکتیں۔واضح  رہے کہ گزشتہ روز سری لنکا میں60 سال میں پہلی بار یہ قانون پاس ہوا تھا کہ 18 سال سے زیادہ عمر کی لڑکیاں اور خواتین شراب خرید سکتی تھیں۔ان کو اجازت سری لنکا کہ قانون 1955 کے تحت دی گئی تھی۔