کشمیر میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر ہندوستانی اور پاکستانی فورسز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں 4 پاکستانی اور 3 ہندوستانی فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ کشمیر میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر ہندوستانی اور پاکستانی فورسز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں 4 پاکستانی اور 3 ہندوستانی فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ہندوستانی فوج کی ایل او سی پر گولہ باری سے 4 جوان جاں بحق ہوگئے۔ پاکستانی جوان ایل او سی پر جندروٹ کوٹلی سیکٹر میں مواصلاتی لائنز کی مرمت کررہے تھے کہ ہندوستان کی فوج نے ان پر شدید گولہ باری شروع کردی۔ پاک فوج کے رابطہ عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستانی  فوج کی جوابی کارروائی میں 3  ہندوستانی فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔