مہر خبررساں ایجنسی نے خامہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے صوبے ننگر ہار میں وہابی دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں طالبان کے تین کمانڈرز سمیت 32 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ افغان ذرائع کے مطابق وہابی دہشت گردوں کے خلاف یہ کارروائی مشرقی ننگر ہار کے علاقے کھوگیانی میں بدھ کی رات کو کی گئی جس میں 23 طالبان مارے گئے ساتھ ہی 14 مشکوک افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔ سرکاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ طالبان کے ٹھکانے پر حملے کے دوران قاری ہدایت، قاری خالد اور اسماعیل نامی تین مقامی طالبان کمانڈرز کو بھی ہلاک کردیا گیا ساتھ ہی دو موٹر سائیکلیں اور بارودی سرنگیں تباہ کرکے اسلحہ قبضے میں کرلیا گیا۔
اجراء کی تاریخ: 12 جنوری 2018 - 12:29
افغانستان کے صوبے ننگر ہار میں وہابی دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں طالبان کے تین کمانڈرز سمیت 32 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔