اجراء کی تاریخ: 10 جنوری 2018 - 23:31

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ ماسکو کا ایک روزہ دورہ مکمل کرکے بیلجيئم روانہ ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ ماسکو کا ایک روزہ دورہ مکمل کرکے بیلجيئم روانہ ہوگئے ہیں۔ ایرانی وزیر خارجہ برسلز میں فرانس، جرمنی اور برطانیہ کے وزراء خارجہ سے مشترکہ ایٹمی معاہدے کے بارے میں بات چیت اور تبادلہ خیال کریں گے ۔ ایرانی وزیر خارجہ یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ  موگرینی سے بھی ملاقات اور گفتگو کریں گے۔