پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے وزیراعلیٰ نواب ثنا اللہ زہری کے سیکریٹری ایوب قریشی کو کرپشن کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا جب کہ اس کے گھر سے کروڑوں روپے برآمد کرلیے گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے وزیراعلیٰ نواب ثنا اللہ زہری کے سیکریٹری ایوب قریشی کو کرپشن کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا جب کہ اس کے گھر سے کروڑوں روپے برآمد کرلیے گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان کے سیکریٹری ایوب قریشی کو تحقیقاتی اداروں نے رشوت کے الزام میں گرفتار کیا، ملزم 4 وزارتوں سے ماہانہ 60 کروڑ روپے وصول کرکے اعلیٰ حکام کو دیتا تھا تاہم تحقیقاتی اداروں نے اس کے گھر سے کروڑوں روپے بھی برآمد کر لیے جب کہ مزید اہم انکشافات متوقع ہیں۔ پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے وزیر اعلی کو آج عدم اعتماد تحریک کا بھی سامنا ہے۔