مہر خبررساں ایجنسی نے سی سی ٹی وی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چین کے مشرقی سمندر میں چینی مال بردار جہاز سے ٹکرانے والے ایرانی آئل ٹینکر کے پھٹنے یا ڈوبنے کا خطرہ ہے۔ چین کےمشرقی سمندرمیں چینی کارگو شپ سے ٹکرانے والے ایرانی آئل ٹینکر میں آگ لگ گئی تھی۔ چینی وزارت ٹرانسپورٹ کےمطابق زہریلا دھواں عملے کے ارکان کی تلاش میں رکاوٹ بن رہا ہے۔
ایرانی آئل ٹینکرمیں عملےکے 30ایرانی،2بنگلہ دیشی ارکان سوار تھے، جبکہ حادثے میں چینی کارگو شپ عملے کے ارکان محفوظ رہے تھے۔ چین اور جنوبی کوریا کی رسکیو ٹیمیں موقع پر موجود ہیں لیکن وہ ابھی تک 30 ایرانی اور 2 بنگلہ دیشی لاپتہ افراد کا سراغ نہیں لگا سکی ہیں۔