عراق کے شہر موصل کے مغرب میں وہابی دہشت گرد تنظیم داعش نے اپنے وجود کو ظاہر کرتے ہوئے دہشت گردانہ کارروائیوں کا دوبارہ آغاز کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے اخبار القدس العربی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراق کے شہر موصل کے مغرب  میں وہابی دہشت گرد تنظیم داعش نے اپنے وجود کو ظاہر کرتے ہوئے دہشت گردانہ کارروائیوں کا دوبارہ آغاز کردیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق داعش نے موصل کے مغرب میں الجزیرہ علاقہ میں ایک بار پھر اپنی دہشت گردانہ سرگرمیوں کا آغاز کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اس علاقہ میں داعش کی موجودگي کی اصل وجہ یہ ہے عراقی فورسز اس علاقہ سے نکل الحویجہ میں  دہشت گردوں کے صفایا میں مشغول ہیں۔ داعش دہشت گرد اس علاقہ میں موجود افراد اور فورسز کو اپنی کارروائیوں میں نشانہ بنا رہے ہیں۔