مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کی وفاقی وزارت داخلہ نے دہشت گرد ، کالعدم اور ممنوع قراردی گئی تنظیموں کی فہرست جاری کردی ہے جس میں حافظ سعید کی دو تنظیمیں جماعۃ الدعوۃ اورفلاح انسانیت فاؤنڈیشن بھی شامل ہیں۔
اطلاعات کے مطابق پاکستانی وزارت داخلہ نے ممنوع اور کالعدم قراردی گئی تنظیموں کے بارے میں اشتہارجاری کیا ہے، اشتہارمیں 72 تنظیموں کی فہرست بھی موجود ہے جن میں حافظ سعید کی 2 تنظیمیں جماعۃ الدعوۃ اورفلاح انسانیت فاؤنڈیشن بھی شامل ہیں حافظ سعید وہابی دہشت گرد تنظیم لشکر طیبہ کے بانی اور سربراہ بھی رہ چکے ہيں۔
اشتہارمیں کہا گیا ہے کہ کالعدم قراردی گئی تنظیموں کی مالی مدد اورمعاونت بھی قابل سزاجرم ہے۔ اس لئے عوام انہیں صدقات اورعطیات دینے سے پرہیز کریں ، اور پاکستانی شہری ان کالعدم تنظیموں کی سرگرمیوں کی اطلاع 1717 پر متعلقہ حکام کو فراہم کریں۔