مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شام کے صوبہ ادلب میں شامی فوج کی وہابی دہشت گردوں کے خلاف پیشقدمی کا سلسلہ جاری ہے شامی فوج نے اس صوبہ میں کئی دیہاتوں کو دہشت گردوں کے ناپاک وجود سے پاک کردیاہے۔
اطلاعات کے مطابق شام کے جنگي طیاروں نے بمباری کرکے دہشت گردوں کے کئی ٹھکانوں پر تباہ کردیا ہے جبکہ گذؤتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبہ ادلب میں کئي دیہاتوں کو وہابی دہشت گردوں کے کنٹرول سے آزاد کرالیا گیا ہے۔ شامی فوج نے ایک ہفتہ کے دوران 84 دیہاتوں کو وہابی دہشت گردوں کے ناپاک وجود سے پاک کردیا ہے۔