مہر خبررساں ایجنسی نے المسیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمنی فورسز اور میزائل یونٹ نے اعلان کیا ہے کہ یمن نے سعودی عرب کے فوجی ہدف کے خلاف کم فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق یمنی میزائل یونٹ فورس اور قبائل نے اعلان کیا ہے کہ انھوں نے کم فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل کا سعودی عرب کے فوجی ہدف کے خلاف کامیاب تجربہ کیا ہے۔
اس سے قبل یمنی فورسز نے برکان 2 میزائل کے ذریعہ سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں سعودی بادشاہ ملک سلمان کے محل الیمامہ کو نشانہ بنایا تھا۔
ادھر یمنی فورسز نے اعلان کیا ہے کہ سرحدی علاقہ میں یمنی فورسز نے سعودی عرب کے اسلحہ کے ایک گودام کو تباہ کردیا ہے۔
ذرائع کے مطابق یمن کے مختلف صوبوں پر سعودی عرب کی وحشیانہ اور مجرمانہ بمباری کا سلسلہ بھی جاری ہے جس میں اب تک 35 ہزار کے قریب یمنی شہری شہید اور زخمی ہوگئے ہیں۔