مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستانی وزیر خارجہ سشما سوراج نے کہا ہے کہ سرحد پرکشیدگی کی وجہ سے پاکستان اور ہندوستان درمیان کرکٹ سیریز ممکن نہیں ہے۔ اطلاعات کے مطابق پارلیمنٹ کی بیرونی معاملات پر مشاورت کمیٹی کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے سشما سوراج نے کہا کہ سرحدپر پائی جانے والی کشیدہ صورتحال کرکٹ ڈپلومیسی کے لیے کسی طور سازگار نہیں۔ سشما سوراج نے کہا کہ انہوں نے ہندوستان میں پاکستانی سفیر کو کہا ہے کہ دونوں ممالک 70سال سے زائد عمر کے قیدیوں کو انسانی بنیادوں پر رہاکریں۔ ذرائع کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان 2012 ء میں آخری کرکٹ سیریز ہوئی تھی ۔
اجراء کی تاریخ: 1 جنوری 2018 - 17:11
ہندوستانی وزیر خارجہ سشما سوراج نے کہا ہے کہ سرحد پرکشیدگی کی وجہ سے پاکستان اور ہندوستان درمیان کرکٹ سیریز ممکن نہیں ہے۔